210

پندرہ دنوں کے اندرہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل نہ ہواتوصوبائی قیادت کے حکم کے مطابق احتجاج جاری رکھیں گے،کلاس فور ملازمین کاپریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آل پاکستا ن کلرک ایوسی ایشن اورآل ایمپلائزکوآرڈینیشن کونسل ضلع چترال کے صدر امیرالملک، کلاس فورمحکمہ ہیلتھ کے صدر نورولی شاہ ،سیکرٹری غازی خان،سابق نائب صدرمحمدالیاس،صدرآل کلاس فورمحکمہ تعلیم محمدقاسم خان،مولانااسماعیل ،سراج الدین اوردیگرمقریرین نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلریکل اسٹاف،آئی ٹی اسٹاف،ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل اسٹاف،سینٹیشن اسٹاف اوردیگر کلاس فورملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے حوالے سے صوبائی قیادت کے حکم پرچترال میں احتجاج جاری تھے جمعرات کے روزصوبائی ومرکزی صدراسلم خان نے ٹیلی فونگ رابطہ کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اورصوبائی وزیرخزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے دوہفتوں کے اندر کلریکل اسٹاف،آئی ٹی اسٹاف،ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل اسٹاف،سینٹیشن اسٹاف اوردیگر کلاس فورملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔جس پروہ اپنا احتجاج پندرہ دن تک ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کلاس فورملازمین کے مسائل ترجیحی بنیا دپرحل کریں اگرپندرہ دنوں کے اندرہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل نہ ہواتوصوبائی قیادت کے حکم کے مطابق احتجاج جاری رکھیں گے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پرہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت ضلع چترال کے جملہ ملازمین اپنی صوبائی قیادت کے ساتھ اپنے حقو ق کے حصول تک ہرقسم کی قربانی دینے سے دریع نہیں کریں گے جوچارٹرآف ڈیمانڈصوبائی قیادت نے صوبائی حکومت کودی ہے ضلع چترال کے ملازمین بھی اپنی صوبائی قیادت کے ساتھ اس چارٹرآف ڈیمانڈپرمتحدہیں صوبائی حکومت سے پروزورمطالبہ کرتے ہیں کہ غریب سرکاری ملازمین کومزیدکسی آرمائش میں ڈالنے سے گریزکرتے ہوئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے مطالبے کوفوری طورپر منظورکرکے نوٹیفیکشن جاری کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں