تازہ ترین
سپاہی اخلاق احمد کی نماز جنازہ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی، ہیلی کاپٹر میں متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان پہنچا کر تقسیم کی گئیں


برف کے تودے گرے ۔ موڑکہو کے مقام گہت میں برف کا تودہ گرنے سے ایک مسجد شہید اور محمد ولی ، ناظم بیگ کے گھر کو نقصان پہنچا ۔ اسی طرح میراگرام نمبر 1 میں خالد محمود کا گھر بھی برف کے تودے کی زد میں آیا ۔ جبکہ اوی گاؤں کا منی ہائیڈل پاور سٹیشن بھی تودے کا نشانہ بنا ۔پیر کے روز بھی مجموعی طور پر زندگی مفلوج رہی ۔ چترال بازار میں نقل و حمل نہ ہونے کے برابر تھی اور دفاتر میں حاضری بھی غیر معمولی طور پر کم رہی ، اور لوگ زیادہ تر پیدل کئی کلومیٹر سفر کی ۔ جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی طرف سے سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ تاہم برف زیادہ ہونے اور برف کے تودے گرنے سے مختلف مقامات میں برف کی بڑی بڑی دیواریں کھڑی ہو چکی ہیں جن کی صفائی میں وقت لگے گا ۔ لواری ٹنل روڈ پر بہت زیادہ برف ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے منگل کے روز کے شیڈول کی بجائے
ٹنل بدھ کے روز کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ چترال میں حالیہ برفبای نے گذشتہ بیس سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ 12فروری 1997کو اسی قسم کی ریکارڈ برفباری ہوئی تھی ۔ اور برف کے تودے گرنے سے کئی افراد جان بحق ہوئے تھے ۔ ایمر جنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال آنے والے دنوں میں چترال میں مزید برف کے تودے گرنے کے امکانات سے خبردار کیا ہے ۔ اور لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔