تازہ ترین
ہمیں پارٹی سیاست کو الیکشن کے وقت تک محدود رکھ کر عوام کی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھنا چاہئے۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ


اس سے قبل ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور، چترال ون سے ضلع کونسل کے ممبر مولانا جمشید احمد ، ویلج کونسل کے ناظمین حیات الرحمن اور نوید احمد بیگ اور علاقے کے معززیں الحاج عیدالحسین، مولانا اشرف الدین اور ظفر الدین نے کہاکہ خورکشاندہ کے سامنے موڑین گول پر آرسی سی پل کی تعمیر اس علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ خواب تھا جو کہ ضلع ناظم مغفرت شاہ کے ہاتھوں پورا ہوا جس کے لئے علاقے کے عوام ان کے ممنوں ومشکور رہیں گے۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو چترال کے ایس ڈی او طارق نے بتایاکہ اس منصوبے کی لاگت چار کروڑ روپے ہے جسے
ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سے قبل ضلع ناظم نے فیتہ کاٹ کر تقریب کی رسم ادا کردی جس میں علاقے کے معززیں اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعدازاں ضلع ناظم نے بروز کے گولدہ کے مقام پر بھی ایک آر سی سی جیپ ایبل پل کی سنگ بنیاد رکھنے کی رسم ادا کی ۔ یہ پل دو سال قبل سیلاب بردہوگئی تھی ۔ضلع ناظم کی خصوصی کوششوں سے ان دونوں پلوں کی تعمیر کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دے دی تھی۔