تازہ ترین
چترال کی ترقی کیلئے لواری ٹنل کے بعد فایبر آپٹک کی تنصیب سب سے اہم ہے ،فائبر آپٹک کی باقاعدہ سروس 15 جولائی سے شروع کیا جائے گا۔سرتاج احمد خان


انہوں نے لاسپور ، بمباغ ، ریشن ، بمبوریت ، کریم آباد ، موری لشٹ ، چمرکن ، وریجون ، زیزدی اور شاگرام میں وائرلیس لوپ کے ٹاور لگا دیے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان ہی کی دلچسپی اور تعاون سے چترال ، ایون ، دروش اور بونی میں ڈی ایس ایل ایم نصب ہوئے ۔ انہوں ان اقدامات پر وجیہ انورکا دلی شکریہ ادا کیا ۔اور اُن کے کردار کی تعریف کی ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ گلگت چترال سی پیک کے تحت چینی حکومت کے تعاون سے سروے ہو چکا ہے ۔ اس سے ٹیلیفوں کے جتنے بھی مسائل ہیں حل کئے جائیں گے ۔ سابق تحصیل ناظم نے کہا ۔ کہ فائبر اپٹیک کی سروس کیلئے چترال کے نمایندگان ایم این اے ایم پی ایز ، ضلع ناظم چترال کے علاوہ جس نے بھی کردار ادا کیا ۔ اُن سب کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ چترال کے لوگوں کی خدمت اپنی حیثیت کے مطابق انجام دینا عوامی نمایندگان سمیت اُن تمام افراد کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ جن کی بات حکومتی سطح پر سنی جاتی ہے ۔ اس لئے کریڈٹ کے تنازعے میں پڑنے کی بجائے چترال کی خدمت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کو اب بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ اس لئے چترال کے لوگوں کو ان مسائل سے نکالنا اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے ۔ اور ہمارا مقصو د یہ ہو نا چاہیے ۔ کہ چترال کے عوام کو سہولت ملے ۔ بھلے ہمیں کوئی کریڈٹ دے یا نہ دے ۔