تازہ ترین
انتقال پرملال۔۔۔

اطلاعات کے مطابق رحمت نادر خان المعروف خان میکی آف ریشن اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے ہیں۔۔ مرحوم مرنج و مرنجاں طبیعت کے مالک اپنی بذلہ سنجی اور ظرافت کیوجہ سے پورے چترال میں مشہور تھے۔ کچھ مہینوں سے کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف لڑ رہے تھے، اور آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ زندگی کی بازی ہار گیے ہیں، خان صاحب ایک زندہ دل انسان تھے، ہمیشہ اپنی ظرافت اور بذلہ سنجی سے دوسروں کو ہنساتے اور خوشیاں بانٹتے رہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مرحوم کی لغزشوں سے درگزر فرماکر مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں۔۔



