متحدہ مجلسِ عمل کی بحالی پر علماء کرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امیر اللہ خان یفتالی

چترال(نمائندہ )چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر ڈسٹرک کونسل امیر اللہ خان یفتالی نے اپنے ایک بیان کے ذریعے اس بات پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے ۔کہ پاکستان کے علماء کرام ایک بار پھر متحد ہو کر متحدہ مجلسِ عمل کی صورت میں میدانِ عمل میں اُترے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام کا ایک پلیٹ فارم میں آنا نہ صرف ملکی سیاست کے لیے نیک شُگون ہے بلکہ عالمی دنیا کو بھی مثبت پیغام ملا ہے۔ کہ پاکستان کے علماء کرام ملکی بقا کے لیے ایک صف میں ہیں۔متحدہ مجلسِ عمل کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت تھی ۔جو بابائے جمہوریت مولانا فضل الرحمن کے قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ مولانا فضل الرحمن نہ صرف متحدہ مجلسِ عمل کے صدر ہیں بلکہ عالم اسلام کے نمایاں شخصیات میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ ان کی قیادت میں دینی جماعتوں کا متحد ہونے سے ملکی سیاست میں شائستگی اور مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اس اہم موقع پر میں مولانا فضل الرحمن سمیت جملہ علماء کرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اُمید ہے کہ اس اتحاد کا مثبت اثرات چترال پر بھی واضح ہونگے۔



