Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنرچترال ارشادسودھرنے پولیومہم میں غفلت برتنے پر دو کی ملازمت سے برخاستگی اور کئی ایک کو ٹرانسفر کرنے اوران کے خلاف انکوائری کا حکم

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کے ماہوار اجلاس میں متعدد سرکاری اہل کاروں کو گزشتہ پولیو مہم میں غفلت برتنے اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرتے ہوئے ایک ای پی آئی ویکسینیٹر اور ایک میڈیکل ٹیکنیشن کی ملازمت سے برخاستگی اور کئی ایک کو ٹرانسفر کرنے اوران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے زیر صدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے 12مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل جائزہ پیش کیا اور اس دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کی نشاندہی کی ۔ ڈی سی نے پولیو سے متعلقہ حکام کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیو

ایک قومی ایمرجنسی ہے اور اس کے خاتمے میں کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ کسی قسم کی نرمی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسراراللہ، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، آغا خان ہیلتھ سروس کے نصرت جہان ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پولیو ایریڈیکیشن افیسر ڈاکٹر کمال اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرا ر اللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محی الدین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رحمن افریدی کو تعریفی شیلڈ اور کئی یونین کونسل مانیٹرنگ افیسرز اور ایریا انچارجوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دے دئیے گئے۔

Related Articles

Back to top button