تازہ ترین
عوای شکایات پرڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھرکے ہدایت پر آئس کریم فیکٹری سیل کردی گئی

چترال ( نمائندہ ) عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرچترال ارشادسودھرنے غیر معیاری آئس کریم بنانے والی فیکٹر ی سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اے اے سی چترال گوہر علی نے آئس کریم بنانے والی فیکٹری سیل کرکے فیکٹری کے مالک کو آئس کرئیم کے اجزاء کو کے ۔پی فوڈ اتھارٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹ کراکے رپورٹ ڈی۔سی آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ رپورٹ آنے تک آئس کریم فیکٹری سیل رہے گا۔یاد رہے کہ چترال کے ممعروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چند دن پہلےاخباری بیان کے ذریعےاس معمالے کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائی تھی کہ چترال میں ناقص اور غیر معیاری آئیس کریم کے فروخت سے بچوں میں دست اور الٹی کی بیماریاں عام ہورہی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیکٹری سیل کردی




