سیلاب سے بچاو کے لئے حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں/عوام سفید ارکاری
ارکاری(نمائندہ ) ۔ ۔سفید ارکاری کے عوام نے ایک اخباری بیان میں بیان کہاہےکہ سفید ارکاری تقریبا 135 گھرانوں پر مشتمل ایک بڑا گاوں ہے گزشتہ سال دیر گول میں شدید سیلابی ریلے کی وجہ سے اس گاوں کے کھڑی فصلوں،اور پھل داردرختوں کے ساتھ ساتھ کئی گھرانوں کو بھی شدید نقصان پہنچااور تقریباً 55 گھرانے سیلاب کے زد میں آنے سے انتہائی خطرے میں ہیں اور اس سال گرمیوں میں دریائی پانی کے بہاو میں اضافے سے اور مذید سیلاب آنے کی صورت میں خدشہ ہے اور یہ گھرانے مکمل دریا برد ہوجائیںے ۔اُنہوں نے کہا اتنی بڑی تباہی کے باوجود افسوس کا مقام یہ ہے کہ ابھی تک سرکار کی طرف سے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ ہم عوام سفید ارکاری جناب ایم ۔این۔اے ، ایم پی اے،ڈی سی او چترال اور ڈسٹرکٹ ناظم سے اپیل کرتے ہیں کہ حالت کی نزاکت اور مستقبل کے سیلابی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے