تازہ ترین

آئندہ 5سالوں میں گلگت بلتستان میں 17کروڑ درخت لگائے جائینگے /وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل

گلگت( نامہ نگار)فیڈرل فارسٹری بورڈ اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ 5سالوں میں گلگت بلتستان میں 17کروڑ درخت لگائے جائینگے جس میں سالانہ ایک کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ ملا ہے اور اسی طرح 5سالوں میں پانچ کروڑ درخت لگائے جائینگے جس میں پھلدار درخت بھی شامل ہے باقی ماندہ 12کروڑ قدرتی جنگل کی حفاظت کرنا شامل ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل نے کہا کہ سی پیک جیسا منصوبہ گلگت بلتستان سے گزرنا ہے جس سے شدید ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا لہذا اس میگا منصوبے سے گلگت بلتستان میں گلیشئر بھی کنٹرول ہونگے ۔درختوں سے پانی بھی صاف ہوگا اور ڈیم کی لائف بھی بڑھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پھلدار درخت لگانے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ غریب طبقے کوروزگار کے کے نئے مواقع فراہم کرے اور غربت دور کرنے کیلئے روز نئے میگا پراجیکٹ منظور کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سے پہلے بھی حکومتیں ایسے اقدامات کرتیں تو شائد پاکستان کسی حد تک ماحولیاتی اثرات سے بچ جاتا۔

Related Articles

Back to top button