تازہ ترین
ملکی سطح پر قابل ترین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسو سی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ( آفاق )کے زیر اہتمام کوئز مقابلے


چترال کے پاس پانی , اور مائن منرل کے بےپناہ خزانے ہیں ۔ لیکن ان سے فوائد حاصل کرنے کیلئے تعلیم اور محنت کے ہتھیار کو استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمارے اباو اجداد نے ہمارےلئے عظیم ثقافت چھوڑی ہے۔ اسی تہذیب و ثقافت کو گرد آلود ہونے سے بچانے کیلئے انہوں نے مشکلات و مصائب برداشت کئے ۔ آج ہمیں ان کی عظمت کا اندازہ ہو رہا ہے ۔ ہم ایک دوسرے کے غمگسار اور محبت کرنے والےلوگ ہیں۔ اور یہی ہمارا عظیم سرمایہ ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا ۔ کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کاج میں بھی والدین کا ہاتھ بٹائیں۔ تقریب سے ڈی ڈی ای او حافظ نور اللہ نے کہا ۔ کہ بچے کی تربیت اس کی کامیابی کی بنیاد ہے ۔ اس لئے والدین اور اساتذہ کو ان پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ یہ بچے ایک بہترین شہری , کامیاب اور سکل فل شخصیت کی صورت میں اپنے خاندان اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ۔ آفاق کے ایریا ہیڈ ذوالفقار علی خان نے تقریب کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ آفاق لیڈرز کلب کے زیر اہتمام ملک بھر میں بارہ ہزار طلبہ نے کوئز کمپٹیشن میں حصہ لیا تھا ۔ جبکہ چترال سے 250 طلبہ شریک ہوئے ۔ جن میں سے 20 نے پوزیشن لے لی ۔ ان میں نیشنل , صوبائی , ضلعی اور سکول کی سطح پر پوزیشن ہولڈرطلبہ شامل ہیں ۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر ضیاالدین , پروموشن آفیسر آفاق فضل رحیم , ٹریننگ کوآرڈنیٹر محمد عباس نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے ۔جن میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن کا نقد انعام اور شیلڈ سکینڈری جنرل نالج میں آغاخان ہائیر سکینڈری سکول کوراغ کی منال امان کو اور الیمنٹری جنرل نالج تیسری پوزیشن کا نقد انعام اورشیلڈ ایف سی پی ایس مستوج کی طالبہ سیما امیر کو دیا گیا ۔ اسی طرح قومی سطح کا سب سے بڑا اعزاز ایف سی پی سی ایس دروش کے طالب علم تفہیم الدین کو سکینڈری جنرل نالج میں ملا ۔ جنہیں ٹیبلٹ اور سرٹفیکیٹ دیے گئے ۔ جبکہ دیگر کامیاب شدہ طلبہ میں انعامات پہلے تقسیم کئے جا چکے تھے ۔ شرکا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے پروقار تقریب کے انعقاد پر آفاق کے ائریا ہیڈ ذوالفقار کا شکریہ ادا کیا۔