تازہ ترین
محکمہ حیوانات کے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر کی طرف سے ناانصافی اور ظلم کا نوٹس لیا جائے/کالاش باشندوں کاپریس کانفرنس


گاﺅں سے آفتاب خان کی تعیناتی ہوئی تھی جس سے ان کو شدید دھچکا لگ گیا اور وہ مایوسی کے دلدل میں پھس گئے ہیں۔ اس موقع پرموجود عمائیدین نے محکمہ حیوانات کے افسران کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ کیا تبدیلی اس کا نام ہے کہ 54کلومیٹر دور گاﺅں سے کسی شخص کو اٹھاکر ان کی وادی میں لاکر کلاس فور کی اسامی پر بیٹھاتے ہیں جبکہ وادی میں اس اسامی کے لئے اہل تین سو سے ذیادہ نوجوان موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی تعیناتی کے آرڈر کو فی الفور منسوخ کرکے نصیر محمد کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ ڈسپنسری میں غیر قانونی تعینات شدہ شخص کو ڈیوٹی کرنے نہیں دیں گے ۔ا نہوںنے کہاکہ محکمہ حیوانات نے اقلیتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال دیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ نصیر محمد اقلیت سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ میٹرک پاس نوجوان اور محکمے کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا بھی ہے اور ایک سال مفت ڈیوٹی بھی سرانجام دے چکا ہے۔