تازہ ترین
لوکل گورنمنٹ چترال میں مذکورہ افسر ٹھیکہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے بڑے پیمانے پر کرپشن /پی ٹی آئی کے نوجوانوں کاپریس کانفرنس


ٹینڈر نوٹس کہا ں ہے اور کیا اتنے خطیر رقم خرچ کرتے وقت سارے قانونی و آئینی اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس رقم کی وصولی کے باوجود اب تک ضلعے کے صرف پانچ ویلج کونسلوں کو یہ ڈسٹ بین اور شاپنگ بیگ مل گئے ہیں لیکن مذکورہ افسر ٹھیکہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال میں ہونے والے اس میگاکرپشن کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی جائے جس میں انٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے اور دوسرے تحقیقاتی اداروں پرمشتمل ہوتاکہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جاسکے اور کرپشن فری پاکستان اور چترال فری چترال کا قیام عمل میں آسکے۔