تازہ ترین
ٹریفک پولیس چترال نےعید الفطر کے موقع پر دن رات ڈیوٹی انجام دیتے ہوئےمقامی لوگوں اورسیاحوں کیلئے ٹریفک سہولیات کی فراہمی


کرتےہوئے شب و روز ڈیوٹی انجام دی . اور ٹریفک کا نظام بحال رکھا . جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں . اور پوری چترالی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے . انہوں نے کہا . کہ ہزاروں گاڑیوں میں سیاحوں نے ایون اور کالاش وادیوں کا رخ کیا . لیکن یہ ٹریفک پولیس کی ہی حکمت عملی تھی . کہ باوجود انتہائی خراب اور تنگ سڑکوں کے انہوں نے ان گاڑیوں کو ترتیب سے قافلے قافلے کی شکل میں گزرنے کا موقع فراہم کیا . اور ٹریفک مشکلات کے باوجود جاری رہی . جس کا کریڈٹ ٹریفک پولیس کو جاتا ہے . انہوں نے کہا . حکومت فروغ سیاحت کے دعوے تو کرتی ہے . لیکن چترال کی سیاحتی مقامات کی سڑکوں کی بہتری پر ایک روپیہ خرچ کرنے کیلئے تیار نہیں . یہی وجہ ہے . کہ سیاحوں کا زیادہ تر وقت مختلف مقامات پر ٹریفک بندش کی نذر ہو جاتا ہے . جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کے حوالے سے سیاحوں کے ذہنوں پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے . انہوں نے مطالبہ کیا . کہ کالاش ویلی روڈ جس کی تعمیر کے تمام قانونی تقا ضے پورے ہو چکے ہیں . جلد از جلد تعمیر کا آغاز کیا جائے . تاکہ حکومت کے سیا حت کے فروغ کے دعوے حقیقت کا روپ دھار سکیں . اورسیاحوں کو جن مصائب کا ابھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے . اس سے چھٹکارا مل سکے . انہوں ایک مرتبہ پھر ٹریفک پولیس کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت کی طرف سے اسناد دینے اور نقد انعامات سے نوازنے کا مطالبہ کیا . جنہوں نے اپنی نیندیں حرام کرکے فروغ سیاحت میں اہم کردار کیا .