تازہ ترین
نیا پاکستان کا سبز باغ عوام کو دیکھا نے والوں کی حقیقت عوام پر اشکارا ہوگئی ہے اور وہ پرانا پاکستان ہی چاہتے ہیں /صوبائی نائب صدرخدیجہ بی بی /ضلعی صدرحاجی عیدالحسین


والوں کی حقیقت عوام پر اشکارا ہوگئی ہے اور وہ پرانا پاکستان ہی چاہتے ہیں جس میں سکون ہی سکون اور مہنگائی وگرانی کا نام ونشان بھی نہ تھا۔ خدیجہ بی بی نے کہاکہ ظلم کی جب حد ہوتی ہے تو مظلوم تمام زنجیریں توڑ کر میدان میں آتا ہے اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ بھی تاریخ سے سبق لے اور یا تو اقتدار چھوڑ کر اپنی نااہلی تسلیم کرے یا اپنے خلاف عوامی تحریک کے لئے تیار ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس عمران خان نے چترال کی ایک بیٹی فوزیہ کے ساتھ جو برتاؤکیا، یہ تمام چترالی عوام کے ساتھ توہین ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جب بجلی کے حصول کے لئے انہوں نے پرامن احتجاجی جلوس نکالا تو ان کے خلاف مقدمات دائر کئے گئے لیکن ایسے
ہتھکنڈوں سے ہم نہیں ڈرتے بلکہ چترالی عوام کے لئے میں پھانسی کا پھندا بھی قبول کرلوں گی۔ اس سے قبل مقرریں نے کہاکہ عمران خان 21ویں صدی کا فرغون ہے جس کی ملک دشمن پالیسیوں او ر نااہلی کی وجہ سے ملک مشکلات کے دلدل میں پھس گئی ہے اور مہنگائی وگرانی سے عوام حیران وپریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں باچا خان کے پیروکار اپنا تن من دھن قربان کرکے اس نااہل حکومت کا دھڑن تختہ کردیں گے۔