تازہ ترین

محمد یوسف ہوتی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق سینٹرل سینئر نائب صدر محمد یوسف ہوتی کا پارلیمینٹ ہاوس اسلام آباد کا دورہ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مسلم لیگ ق سینٹرل سینئر نائب صدر محمد یوسف ہوتی،مسلم لیگ ق یوکے صدر میاں رضوان اور یوکے وومن ونگ صدر محترمہ عزرہ نے پارلیمینٹ ہاوس اسلام آباد کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محمد یوسف ہوتی کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر محمد یوسف ہوتی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسمبلی ہال اچھی طرح چلنے پر مبارکباد دی ملاقات میں کشمیر میں جاری قتل عام ونسل کشی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی محمد یوسف ہوتی نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظمیوں سے مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستان کا ساتھ دیں تا کہ کشمیر میں جاری قتل عام ونسل کشی بند ہو سکے اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہے کشمیری عوام پر جاری ظلم و بربریت انسانیت کی توہین ہے اس موقع پر مسلم لیگ ق کے قیادت نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ مسلم لیگ ق کی اعلی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مسئلہ کشمیر کی حل کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہے اور رہنگے محمد یوسف ہوتی نے کہا کہ مسلم لیگ ق انسانیت کی خدمت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابسطہ ہے اور رہے گی ملاقات کے آخر میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینٹرل سینئر نائب صدر محمد یوسف ہوتی اور برطانیہ سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ق نے ہر فورم پر حکومت کا ساتھ دیا جو قابل ستائش ہے۔

Related Articles

Back to top button