ہندوستان کشمیری عوام پر جاری مظالم بند کرے۔وفا وزیر

یورپ(چیف اکرام الدین) وزیرستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی خاتون اور مخصوص نشت پر نامزد امیدار برائے صوبائی اسمبلی وفا وزیر نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی طرف سے کشمیری عوام کا قتل عام ونسل کشی کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا وقت نزدیک ہے کشمیر اکیلا نہیں ہے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کشمیر اور کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور رہینگے کشمیر بہت جلد ہندوستان اور مودی سرکار کی غلامی سے آزاد ہوگا مخصوص نشت پر نامزد امیدار برائے صوبائی اسمبلی محترمہ وفا وزیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق تنظمیوں سے بھی مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیر عوام پر جاری ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیری عوام کا ساتھ دیں اور مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کریں محترمہ وفا وزیر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق تنظمیوں سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ کشمیر عوام کیلئے امدادی سامان فراہم کرے کیونکہ اس وقت کشمیری عوام عالمی برداری کی مدد کی منتظر ہے کشمیری عوام کی مدد کیلئے تمام عالمی برادری کو متحد ہونا بہت ضروری ہے تا کہ کشمیری عوام کی مدد ہو سکے۔



