تازہ ترین
سو ل سوسائٹی کے نمائندوں کاگولین گول میں ایس آر ایس پی کے دو میگاواٹ زیر تعمیر بجلی گھرکا دورہ،کام کی معیار پر اطمینان کا اظہار


گزشتہ سال کی غیر معمولی آفات سیلاب اور زلزلے کی وجہ سے اس کی تکمیل میں کسی قدر تاخیر ضرورہوئی ہے لیکن پھر بھی یہ اپنی مقررہ وقت کے اندر اندر اہالیان چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی شروع کریگی۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے علاوہ ایس آر ایس پی کو بونی (500 کلوواٹ،اور ایون اور مستوج میں 700کلوواٹ کے ایک ایک ہائیڈروپراجیکٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جوکہ اس ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہی ممکن ہوئی ہے۔ اس موقع پر سو ل سوسائٹی کے نمائندے مولانا شیر عزیز، حبیب حسین مغل، شریف حسین، مولانا عبدالسمیع، مولانا رحمت اللہ اخونزادہ، عبدالمجید، رحمت ولی شاہ، عبادالرحمن، پروفیسرسید شمس النظرفاطمی، شبیر حسین،جندولہ خان، عبدالمجید قریشی، قاضی محمد نسیم ، نوید احمد بیگ اور دوسروں نے کہاکہ کام کی بہت ذیادہ حجم اور اب تک برقرار رکھے گئے معیار، گزشتہ سال کی موسمی حالات، اس سال کی ابتدائی مہینوں میں مسلسل بارش کی بنا پر اس پراجیکٹ کو تاخیر کا شکار ہرگز نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہاچترال شہر میں بجلی کی ناقص ترین صورت حال کے پیش نظر بجلی کے صارفین اس بجلی کی تکمیل کا بے تابی سے منتظر ہیں لیکن اسے مطلوبہ معیار کے عیں مطابق ہی مکمل کیا جائے تاکہ یہ دیرپا ثابت ہو اور آئے روز کی بریک ڈاؤن کو لوگ بھول جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کے پیش نظر پراجیکٹ کو جلدبازی کا شکار کرنے کی بجائے اس کی معیار کو برقرار رکھنے پر ہی زور دیا جائے۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ایڈمن افیسر نبی خان، سوشل آرگنائزر ز امدا داللہ خان اور اصحاب احمد، ایم اینڈ ای سیکشن کے فیصل ،عابدعلی خان اور سائٹ انجینئر اسد الرحمن بھی موجود تھے۔