تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے منصب سنبھالتے ہی آرایچ سی ہسپتال مستوج اوردوسرے اداروں کا دورہ

اپرچترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے منصب سنبھالتے ہی مستوج ویلی کا دورہ کیا۔ حالیہ دورے کا مقصد علاقے کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنا اور ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کے کارکردگی کا جائزہ لینا مقصود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے آرایچ سی ہسپتال مستوج کادورہ کیاجس کو پبلک پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ کے تحت آغاخان ہیلتھ سروس چترال چلارہاہے ۔ڈاکٹرز اوردوسرے اسٹاف سے ملاقات کے بعدہسپتال کاتفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تمام اسٹاف کو مریضوں کی بہتر نگہداشت کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ہرممکن سہولیات کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ڈی سی اپرچترال نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات اور سروس کی فراہمی کوتسلی بخش قراردیا ۔ بعد ازان انہوں نے ریسکیو 1122افس مستوج اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج افس کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

Related Articles

Back to top button