تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیراہتمام پولوگراونڈ چترال میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی واک کاانعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیراہتمام پولوگراونڈ چترال میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا۔آگاہی واک میں ڈائریکٹرخیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی راجہ فضل خالق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان الدین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی ،پولوپلیرشہزادہ سکندرالملک اوردوسروں نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان اوردوسروں نے کہاکہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرآئیے ہم سب مل کرایک پائیدارمستقبل کی تعمیرکی عہدکریں۔ہر ذمہ دار شہری ماحولیاتی تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے، اپنے آس پاس کے ماحول کوصاف رکھنے کی کوشش کریں، درخت لگائیں، پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کریں ، خود بھی ماحولیاتی آلودگی اور اس کے اثرات پوری طرح سے سمجھیں ، معاشرے میں بھی اس کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ماحولیاتی تحفظ کیلئے مشترکہ قدم اٹھائیں تا کہ قدرتی ماحول کو اصل حالت میں بحال کرنا حقیقی معنوں میں ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button