تازہ ترین
اگیگا ضلع اپرچترال کی تنظیم سازی مکمل۔ عبدالجاوید خان چیرمین ،محمود غزنوی جنرل سیکرٹری منتخب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع اپر چترال کا انتخابی اجلاس ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں زیر صدارت سابق چئرمیں قاری احمد علی منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام اراکیں نے باری باری اپنی تجاویز پیش کئے.تمام تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے متفقہ طور پر سال/2025اور 2026کے لئے عبدالجاویدخان چیرمین، قاری احمد علی سینئروائس چیئرمین ،محمود غزنوی جنرل سیکرٹری ، عزیز اللہ خان سیکرٹری مالیات اوراحسان الحق وفا ک سیکرٹری اطلاعات منتخب کئے گئے، جبکہ دیگر عہداداروں میں نائب صدر رضا علی، نائب صدر دوم ظریف خان، نائب صدر سوم مختار احمد،نائب صدر چہاروم اکرام الدین الباکستانی،ایڈیشنل سیکرٹری اظہار الحسن اورڈپٹی جنرل سیکرٹری اخونزادہ تنویر شامل ہیں



