Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغاخان پرائمری سکول یارخون لشٹ کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا گیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ایجوکیشن سروس کا بڑا اقدام ،آغا خان پرائمری سکول یارخون لشٹ کو اپ گریڈ کرکے مڈل سکول کا درجہ دیا گیا ۔اس اقدام سےیارخون لشٹ جیسے دور افتادہ علاقے کے طلباء وطالبات کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوگی ۔اس موقع پرسکول ہذامیں ایک پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا ۔تقریب میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس چترال شریف پناہ، سنئیر منیجر سکول ڈیولپمنٹ ذوالفقارعلی،ہیڈآف آرایس ڈی یومستوج تاج الملک ،محبوب علی،پرنسپل آغاخان سکول شوست یعقوب علی خان ،پذیڈنٹ نامدارلوکل کونسل یارخون لشٹ سیدحسین شاہ ،عمائدین علاقہ اور مقامی خواتین وحضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔
مہمان خصو صی شریف پناہ ڈپٹی منیجر شریف پناہ نے معیای تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی خدمات کا ذکر کرتے کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کی ہدایات کی روشنی میں آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان شہری اوردیہاتی علاقوں میں تعلیم کے معیار کر بہتر بنانے کے ضمن میں مختلف اقدامات کررہے ہیں جس میں ً ای سی ڈی پر خصوصی توجہ، کمرہ جماعتوں کی توسیع، مخصوص نصاب کا اجرااور اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت وغیرہ شامل ہیں ۔
پذیڈنٹ نامدارلوکل کونسل یارخون لشٹ سیدحسین شاہ نےاس اقدام کو علاقے کی تعلیمی ترقی کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے ادارے کی کاوشون کو سراہا۔۔علاقے کے عمائدین و کمیونٹی کی طرف سے آغاخان ایجوکیشن سروس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ادارے کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے علاقے کے طلباءوطالبات کو گھر کے دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button