تازہ ترین

ورلڈ لیبر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے مزدوروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا اور سیمینار منعقدکی جس میں مزدور کی عظمت اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی

چترال (نمائندہ ) ورلڈ لیبر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے مزدوروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا اور سیمینار منعقدکی جس میں مزدور کی عظمت اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال محمد آفتاب منیر نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران اور تجار یونین کے عہدیداروں کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی جوکہ اے سی آفس سے شروع ہوکر ہسپتال چوک سے ہوتا ہوا ٹاؤن ہال پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی جہاں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں محمد آفتاب منیر نے کہاکہ آج اس بات کا اعادہ اور ادرا ک کرنے کا دن ہے کہ کوئی قوم اُ س وقت تک ترقی کے زینے نہیں چڑھ سکتی جب تک اس کے مزدوروں اور محنت کش طبقے کو اس کا جائز حق نہیں ملتا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک میں فرق بھی اس بنا پرکی جاتی ہے کہ ترقی پانے والے ممالک میں مزدور کو اس کا حق پورا پورا حاصل ہے اور انہیں ہر لحاظ سے سیکورٹی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں ہر طرف باتیں جنگ کی ہورہی ہے لیکن اصل جنگ کی نوعیت اکنامک یعنی معاشی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت دنیا بہت آگے نکل گئی ہے اور ہمیں مزدور کے بارے میں روایتی نظرئیے سے ہٹ کر سوچنا ہوگا کیونکہ یہ وقت ٹیکنیکل اسکلز اور ہائی ٹیک کا ہے جہاں مینول کاموں کی جگہ طرح طرح پیچیدہ مشینین لے رہی ہیں جن کے ساتھ ہمیں اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ہم بھی بیرون ملک جاکر ذیادہ اجرت والے کام لے سکیں۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے عمران خان اور تجار یونین کی طرف سے نور احمد خان نے بھی اپنے لیبر ڈے اور محنت کش ہاتھوں کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مزدوروں میں بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے اس دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button