تازہ ترین

وادی کالاش رومبور میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا اہتمام

چترال (فتح اللہ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) اور کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) لوئر چترال کے اشتراک سے شیخان دہ رمبور میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد علاقے کی محروم اور دور دراز آبادی کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی صحت و فلاح کو فروغ دینا تھا۔

اس کیمپ میں ڈی ایچ او لوئر چترال، ڈاکٹر شمیم احمد کی خصوصی معاونت حاصل رہی، جنہوں نے تجربہ کار ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات فراہم کیں۔ کیمپ میں 140 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر معروف معالج ڈاکٹر آفتاب عثمان نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، جناب منہاس الدین نے کیمپ کے لیے ایک لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سید مقصود شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالاش ویلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اکرام حسین، انجینئر تاثیر شریف اور کے وی ڈی اے کے دیگر اسٹاف بھی کیمپ میں موجود تھے۔

مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button