تازہ ترین

کوئی بھی کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک ختم نبوت کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے اور حب رسول کے جذبے سے سرشار نہ ہو،مولانا حسین احمد ن

چترال (نامہ نگار) مقامی ٹاؤن ہال میں عالمی مجلس تحفظ نبوت چترال کے صدر اور معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا حسین احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک ختم نبوت کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے اور حب رسول کے جذبے سے سرشار نہ ہو۔ بدھ کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ رب العالمین نے ہدایت کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کے لئے انبیاء اور رسولوں کو بھیجا جس کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور اس کاا حتتام حضرت محمد ﷺ پر ہوا اور یہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ قیامت تک کوئی اور نبی اور رسول نہیں آئے گااور آپ کی لائی ہوئی کتاب قرآن مجید تمام آسمانی کتابوں میں دین تکمیل کا اعلان کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ادوار میں ختم نبوت کا انکار کیا جتا رہا ہے لیکن آپ جیسے محبان رسول اور علمائے کرام نے اس فتنے کو ختم کردیا اور آج سے 52سال پہلے 1973ء میں متفقہ طور پر یہ بات آئین میں شامل کی گئی کہ ختم نبوت کا منکر غیر مسلم قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی مجلس ختم نبوت کی موجودگی میں کوئی مائی کالعل اب ختم نبوت کی طرف میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکے گا۔ اس سے قبل قاری عبدالرحمن قریشی، مولانا محمد الیاس نے خطاب کیا اور ختم نبوت پر روشنی ڈالی جبکہ مختلف حلقہ جات کے ذمہ داروں مولانا عمادالحق (ایون)، مولانا لطیف (دنین)، مولانا یحیٰ (سنگور)، مولانا نثار احمد (پرئیت)، مولانا محب اللہ (ژوغور) اور قاری یوسف (چومورکھون) نے اپنے اپنے حلقہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button