Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کے وی ڈی اے کاوسیع پیمانے پر سرگرمیوں کا انعقاد،مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ نشست, سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی, ضلعی انتظامیہ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دینے اور ویلی روڈ کی مرمت پر کام شروع

چترال (نامہ نگار) کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے وی ڈی اے) کے ڈائرکٹر جنرل منہاس الدین نے بورڈ ممبرز بورڈ ممبرز سرتاج احمد خان، سید حریر شاہ اور وزیر زادہ کی معیت میں گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر سرگرمیوں منعقد کرکے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ نشست کرکے غلط فہمیوں کو دور کرنے، سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار کرنے، ضلعی انتظامیہ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دینے سمیت ویلی روڈ کی مرمت کا کام شروع کردیا۔
کے وی ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم نے اپنی پوسٹنگ کے فوری بعدبمبوریت آنے پر انہیں ادارے کی گورننس سمیت ان پسماندہ وایوں کی ترقی، سیاحوں کی سہولت کاری اور دوسرے امور کے بارے میں انہیں بریفنگ دی گئی۔
اسی طرح ویلی روڈ کی مخدوش حالت کے پیش نظر کے وی ڈی اے نے ہلکی اور ہیوی مشینریوں اور اپنے فیلڈ اسٹاف کے ذریعے سڑ ک میں کھڈے اور گڑھوں کو بھردینے اور تنگ مقامات پر ٹریفک کی آسانی سے گزرنے کے قابل بنانے کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جوکہ جاری رہے گا جبکہ اس کی مستقل دیکھ بال کے لئے بھی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

کے وی ڈے اے کے بورڈ ممبرز نے یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں چترال یونیورسٹی میں کالاش کلچر اور ٹورزم کے بارے میں ایک سیٹ اپ قائم کرنے اور دوسری طرف کالاش ویلیز میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو تحقیق کرنے اور ڈیٹا جمع کرنے کی سہولیات کی فراہمی پر اتفاق رائے قائم کرتے ہوئے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایم او یو پر دستخط کرنے کیا فیصلہ کیا گیا۔
کالاش کلچر اور ہیریٹیج کی ڈاکومنٹیشن کرکے اسے تحفظ دینے کے سلسلے میں اے کی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے کلچر کے چرمین سید حریرشاہ کی سربراہی میں کالاش زغماء اور دانشور وں کے ساتھ کئی نشستیں منعقد کی گئیں جبکہ کالاشہ دور (Kalasha Dur)کے منتظمین اور بورڈ ممبران کے ساتھ بھی اجلاس طے کرکے کالاش کلچر کی تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کالاش وادیوں میں قائم ہوٹل مالکان کی تنظیم ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی تفصیلی نشست منعقد کرکے ان کے مطالبات، تحفظات اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں بورڈ ممبران اور ڈائرکٹر جنرل نے کے وی ڈی اے کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ڈی جی اور بورڈ ممبران نے Aga Khan Agency for Habitat(اکاہ) کے ریجنل دفتر کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ نشست میں باہمی تعاون اور قدرتی آفات کے خلاف disaster proneحکمت عملی مرتب کرنے کے امور پر غور وحوض کیا گیا۔

اسی طرح چترال کے جنرل بس اڈے میں کالاش ویلیز کے اسٹینڈ میں دورہ کرکے ڈی جی اور بورڈ ممبران نے ڈرائیور یونین، گاڑی مالکان اور اڈہ انتطامیہ کے ساتھ مل کر اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح کالاش ویلیز جانے والے سیاحوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچایا جائے۔

کالاش کلچر کی کنززویشن سمیت ایکوٹورزم کی ترقی اور دوسرے متعلقہ امور میں دانشور انہ رہنمائی حاصل کرنے اور کوئی لائحہ عمل مرتب کرنے کے سلسلے میں بورڈ ممبران نے پی ٹی وی کے سابق جنرل منیجر اور دانشور ڈاکٹر حبیب الرحمن کے ساتھ نشست منعقد کی جس میں متعدد غیر ملکی ٹورسٹ بھی موجود تھے۔ اس نشست میں ان کی قیمتی اراء حاصل کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button