تازہ ترین
ضلعی انتظامیہ چترال کا غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

چترال(نامہ گار)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل رکشوں کی رجسٹریشن کے لیے وقت دیا تھا تاکہ تمام رکشے قانونی طور پر رجسٹرڈ ہو سکیں۔ایک ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد، ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال، عیسیٰ محمد خان، نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ علاقے میں کاروائی کی۔ اس دوران بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے متعدد رکشوں کو قبضے میں لے لیا گیا



