تازہ ترین

چترال(محمد رحیم بیگ لال)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منیجمنٹ کیمٹی لویر چترال کااجلاس زیر صدارت ایم۔ایس۔ڈاکٹر فیاض علی رومی منعقد ہوا۔جس میں ٹی۔ایم۔او۔لوئر چترال حیدر ایوب خان۔ڈی۔ایم۔ایس۔ڈاکٹر اسرارالدین کے علاوہ کیمٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں پایہ تکمیل کو پہچنے والے ترقیاتی کاموں اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ڈیلی ویجیز ملازمیں کی تنخواہوں کی ادائیگی۔ہسپتال میں سی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں کی تنصیب۔ڈاکٹر کالونی میں سی۔سی۔ٹی۔وی۔اور سکیوریٹی انتظامات کو بہتر بنانے کی خاطر کالونی کے چاردیواری کے ارد گرد خار دار تاروں کی تنصیب اور ڈاکٹر کالونی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔کیمٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈینٹل یونٹ میں آر۔سی۔ٹی۔سہولیات کی فراہمی کے لیے درکار سامان اور آوزار کی خریداری کی منظوری دے دی۔ٹی۔ایم۔او۔لویر چترال حیدر ایوب خان نے ڈی۔ایچ۔کیو۔ہسپتال کی تزئین و آرائش۔وائٹ واش کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔جبکہ سوختنی لکڑیوں کے لیے اسٹور اور ہسپتال کے مین گیٹ پر گارڈ روم تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ایم۔ایس۔فیاض علی رومی اور ڈی۔ایم۔ایس۔اسرارالدین نے کیمٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔کیمٹی ممبران نے ڈی۔ایچ۔کیو۔ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اور ہسپتال کے معاملات میں دلچسپی لینے پر ٹی۔ایم۔او۔حیدر ایوب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button