آغاخان فاؤنڈیشن چترال کے دور افتادہ سرکاری سکولوں کے ابتدائی اور ثانوی نظام تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے کام کرنے والے پروگرام Schools2030کی اہم تقریب

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان فاؤنڈیشن چترال کے دور افتادہ سرکاری سکولوں کے ابتدائی اور ثانوی نظام تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے کام کرنے والے پروگرام Schools2030کی اہم تقریب Regional showcasing چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے افسران،تعلیم کے میدان میں کام کرنے والے دوسرے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر Schools2030 پروگرام کے خدو خال بیان کرتے ہوئے آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان کے سید ولی شاہ اور بی بی آمینہ نگارنے وضا حت کی کہ Schools2030آغا خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک دس سالہ عالمی تعلیمی تحریک ہے جو پاکستان سمیت 10 ممالک میں کام کررہا ہے۔ پاکستان میں یہ پروگرام چترال اور گلگت بلتستان کے دور درازکے علاقوں کے اسکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوے کہا کہ اسکولز2030 کا مقصد سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے اساتذہ اور تعلیمی رہنماؤں کو علم اور مہارتوں سے آراستہ کیا جاتا ہے، تاکہ وہ 2030 تک ایس ڈی جی 4 کے حصول کے لیےتعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےلیے نئے طریقہ کار کے ذریعےسیکھنے اور سیکھانے کے عمل کو بہتر طور پر پیش کر سکیں۔اسکولز2030 ایک تین مرحلہ ماڈلInnovate, Showcase) (Assess, کے مطابق کام کرتا ہے، جس کے تحت اساتذہ اسکول کی سطح پر تشخیصی ٹولز کے ذریعے اپنے طلبہ کے جامع سیکھنے کے معیار اور اپنے کلاس روم کے ماحول کا جائزہ لیتے ہیں اورشناخت کردہ مسائل کے حل کے لیے ایسے جدید اقدامات متعارف کرواتے ہیں جو جامع سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے بعد اساتذہ کو مقامی، قومی اور عالمی فورمز ( Forums) پر اپنی بہترین Practices اور جدید طریقہ تدریس کو تعلیم کے میدان میں کام کرنے والے شخصیات کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تاکہ ان کے تیار شدہ کامیاب حل دوسرے اسکولوں میں بھی لاگو کرکے نظامِ تعلیم میں مثبت تبدیلی کو فروغ دیا جا سکے۔
لوئرچترال کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ریجنل شوکیسنگ ایونٹ میں کلاسٹر شوکیسنگ کے 15 فائنلسٹ اساتذہ نے اپنے سیکھنے اور سیکھانے کے عمل میں بہترین تبدیلی لانے کے لیے اپنے تیار شدہ حل پیش کیے۔ ایچ سی ڈی (Human Centered Design) چیمپئن اساتذہ کے تیارشدہ حل کا جیوریJury) ) اراکین نے پہلے سے طے شدہ معیار کے مطابق جائزہ لیا۔ اس کے نتیجے میں ٹاپ پانچ اساتذہ اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل شوکیسنگ ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے، جہاں گلگت بلتستان کے اساتذہ بھی شرکت کریں گے۔ نیشنل ایونٹ کے فائنلسٹ ہر سال دس ممالک میں سے کسی ایک میں منعقد ہونے والے گلوبل فورم میں شرکت کا موقع حاصل کریں گے۔ اس موقع پر ڈی۔ای۔او میلز لویر چترال مفتاح الدین اور ڈی۔ڈی۔او فیملز شکیلہ انجم نے Schools2030 پروگرام کے چترال کے دور افتادہ اسکولوں میں سیکھنے سیکھانے کے عمل میں بہتری لانے کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان کے اس بہترین اقدام کے لیے ان کے نمایندوں کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر شوکیسنگ کے زریعے اساتذہ کی حوصلہ افزا یی کوایک منفرد اور نتیجہ خیز عمل قرار دیا۔
اس تقریب میں اپر اور لویر چترال کے ضلعی تعلیمی افسران (مرد و خواتین) کے علاوہ، اے کے آر ایس پی (AKRSP)چترال، اے کے یو-آئی ای ڈی-پی ڈی سی (AKU-IED PDC)چترال، آئی ٹی آر ای بی(ITREB) پاکستان لویر چترال، گورنمنٹ ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر(RPDC) دروش چترال، اور مختلف سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے اساتذہ کی اپنے اسکولوں میں کی گئی جدید طریقہ تدریس کو سراہا۔ سبھی اس بات پر متفق تھے کہ اسکولز2030 کی بدولت اسکول طلبہ کو معیاری تعلیم اور ہمہ گیر نشوونما میں مدد دے رہے ہیں۔ پیش کنندگان نے اپنے ہیڈ ٹیچرز اور کمیونٹی کی طرف سے آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے چترال جیسے پسماندہ علاقے کے سرکاری اسکولوں کو بہتر بنانے میں بہترین کردار اداکر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آغاخان فاونڈیشن پاکستان معیاری تعلیم کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔








