تازہ ترین

سید آباد فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کاڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوٹس لے۔حسین احمد

چترال (نامہ نگار) سید آباد فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر مکمل کرنے میں غیر معمولی تاخیر افسوسناک ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال خصوصی توجہ دیں۔چترال کے واحد فٹبال اسٹیڈئم جو کہ ڈی ایف اے کی کوششوں سے سید آباد کے مقام پر منظور ہو کر تعمیر ہوا، ایک دہائی گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو پایا ہے جسکی وجہ سے چترال کے نوجوانوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے صدر حسین احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ متعدد مرتبہ ڈی ایف اے لوئر چترال نے اس اسٹیڈئم کی تعمیر مکمل کرنے کی جانب حکام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی مگر اس جانب کوئی توجہ دینے والا نہیں۔اس اسٹیڈئم کا مکمل نہ ہونے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں مگر افسوس کہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ ڈی ایف اے لوئرچترال اور فٹبال سے متعلقہ حلقے بار بار اس جانب توجہ مبذول کرا تے رہے ہیں مگر متعلقہ ادارے اس حوالے سے بے اعتناعی برت کر عملاً چترال میں کھیلوں کے فروغ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے لئے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے لہذا سید آباد اسٹیڈئم کو بر وقت مکمل کرنے کی جانب خصوصی توجہ دیجائے۔ نیز اس بات کی بھی انکوائری کی جائے کہ کیونکہ ایک اہم منصوبہ اتنے عرصے سے نامکمل ہے، اس کے ذمہ داروں کے کیخلاف کاروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button