کے وی ڈی اے کے زیر اہتمام بمبوریت، بریر، رمبور اورجنجریت کوہ کے طلباء وطالبات کوتعلیمی وظائف دینے کی تقریب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(کے وی ڈی اے) کے زیر اہتمام تینوں وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور کے علاوہ جنجریت کوہ سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو تعلیمی وظائف دینے کی تقریب مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم اور وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور ڈائرکٹر جنرل منہاس الدین نے وظائف کے چیک تقسیم کئے۔ “ایجوکیشن اسکالرشپس 2026 ” کے نام س سے منعقدہ اس تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم نے کالاش ویلیز کی ترقی میں کے وی ڈی اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ترقی کے تمام سیکٹرز میں اس ادارے کا کام نمایان ہے اور تعلیمی وظائف کا اجراء قابل تعریف انیشے ٹیو ہے جس سے ان وادیوں میں کوئی بھی محض وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے تعمیر سیرت کے حوالے سے نصاب سازی کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں مختلف تعلیمی ادروں اور تنظیموں کی مدد سے نصاب مکمل کرکے نہ صرف خیبر پختونخوا صوبے میں بلکہ پورا ملک میں یہ کارنامہ سرانجام دینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ نئی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نئی تعلیمی سال میں اس نصاب کو پڑہانے کاسلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اس سے قبل اپنے خطاب میں ڈائرکٹر جنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین نے ادارے کی خدوخال بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس میں تمام مالی اور تنظیمی اختیارات کو مقامی عوام کے ہاتھوں میں دے دئیے گئے ہیں جہاں بورڈ کے پاس قانون سازی اور اپنے تمام فیصلے آپ کرنے کے اختیارات موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کے پاس ہیوی مشینری بھی موجود ہیں جو اس ادارے کو خود انحصار بناتے ہیں اور مختلف کاموں کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان وادیوں کی پائیدار ترقی کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دی گئی ہے اور اپنے کاموں کی وجہ سے مختلف ڈونرز کا اعتماد بھی حاصل کرلیا ہے۔ چیف منسٹر کے فوکل پرسن وزیر زادہ نے اسکالرشپ کے اجراء کو ایک تاریخی کام قرار دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ذریعے ہی ان وادیوں میں ترقی کی بنیادوں کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان وادیوں میں کالاش اور مسلمان کمیونٹیوں میں مثالی اتحادواتفاق اور بقائے باہمی کا جذبہ نہایت قابل تعریف اور خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز سے ذیادہ خوب صورت علاقے پاکستان میں موجود ہیں لیکن یہاں مثالی امن اس علاقے کا خاصہ ہے جس کے لئے دونوں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے دوران اپنے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے چار سالہ اقتدار کے دوران کے وی ڈی اے کے قیام کو اپنا سب سے اہم کارنامہ سمجھتا ہے جوکہ یہاں پائیدار ترقی کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے بارے میں غلط فہمیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش جاری ہیں۔ انہوں نے تعلیمی وظائف کی تقسیم کے سلسلے میں تعلیمی کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دن رات ایک کرکے مستحق طلباء وطالبات کا تعین کیا جوکہ سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک زیر تعلیم ہیں۔دستکاری کی دکان
اس موقع پر تینوں وادیوں کے ویلج چیرمین اور تعلیمی کمیٹی کے ممبران موجود تھے جبکہ یونیورسٹی آف چترال، گورنمنٹ کالج چترال، گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپلز بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے ادروں میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے اسکالرشپ چیکس وصول کئے۔کے وی ڈی اے کے بورڈ ممبر عبدالمجید، تعلیمی کمیٹی کے ممبران زاہد عالم، شاہ نواز، شیر جہان، سردار جمشید، نورمحمد اور امیر خان بھی موجود تھے۔




