تازہ ترین

معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے چترال سے پشاور، دیر اور تیمرگرہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹرانسپورٹ کرایوں پر فوری نظرثانی کامطالبہ

دروش(نامہ نگار) معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال سے پشاور، دیر اور تیمرگرہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹرانسپورٹ کرایوں پر فوری نظرثانی کرتے ہوئے انہیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح کلومیٹر کے حساب سے مقرر کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ لواری ٹنل کی تکمیل اور عشرت سے ٹنل اپروچ روڈ کی تعمیر کے بعد چترال کا زمینی رابطہ نہ صرف محفوظ بلکہ آسان بھی ہوچکا ہے، جس کے باعث اب پرانے اور غیر منصفانہ کرایہ نظام کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چترال کے مخصوص جغرافیائی حالات اور سڑکوں کی خراب حالت کے باعث کرایوں کا تعین مختلف بنیادوں پر کیا جاتا رہا، تاہم اب حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں۔

قاری جمال عبدالناصر کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ کرایے کلومیٹر کے حساب سے طے کیے جاتے ہیں، اس لیے چترال کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بہتری اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اس کا براہِ راست فائدہ عام مسافروں کو ملنا چاہیے، نہ کہ صرف ٹرانسپورٹ مالکان کو۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ چترال سے پشاور، دیر اور تیمرگرہ کے روٹس پر سرکاری سطح پر کرایوں کا نیا، شفاف اور منصفانہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button