تازہ ترین

اپر چترال کے گاؤں شوگرام کے قریب جیپ کو حادثہ پیش آنے سے دو افراد موقع پر جان بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی

چترال (نمائندہ ) اپر چترال کے گاؤں شوگرام کے قریب جیپ کو حادثہ پیش آنے سے دو افراد موقع پر جان بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق جیپ گاڑی درونگاغ گوہ کیر سے اویر جارہی تھی کہ شوگرام گاؤں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں فیض اللہ اور ان کی بیٹی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سید الرحمن سمیت چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال چترال میں داخل کئے گئے ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض رومی کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button