تازہ ترین

چترال اور گردونواح میں سٹامپ پیپرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث قانونی و عدالتی معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

چترال اور گردونواح میں سٹامپ پیپرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث قانونی و عدالتی معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے سٹامپ پیپرز کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ضلعی کچہری اور دیگر مراکز پر سٹامپ پیپرز دستیاب نہیں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئے اسٹاک کی آمد عید الفطر کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی، جس نے سائلین کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سٹامپ پیپرز نہ ہونے کی وجہ سے زمینوں کی خرید و فروخت، مختلف قسم کے حلف ناموں کی تیاری اور دیگر ضروری قانونی دستاویزات کا کام مکمل طور پر رک گیا ہے۔ بالخصوص اپر چترال اور دیگر دور افتادہ علاقوں سے سینکڑوں روپے کرایہ خرچ کر کے آنے والے لوگ سارا دن انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس بحران کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے سٹامپ پیپرز کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عید سے قبل لوگوں کے ادھورے کام مکمل ہو سکیں اور انہیں بار بار کچہریوں کے چکر نہ کاٹنے پڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button