تازہ ترین
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے T-20 انٹرنیشنل اسکواڈ میں ضلع چترال کے کالاش ویلی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیٹر سائرہ جبین کو شامل

چترال (نمائندہ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے T-20 انٹرنیشنل اسکواڈ میں ضلع چترال کے کالاش ویلی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیٹر سائرہ جبین کو شامل کر لیا گیا ہے۔ سائرہ جبین کا تعلق وادی کیلاش کے گاؤں رمبور سے ہے اور وہ اس خطے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔سائرہ جبین نے پاکستان کے مختلف ڈومیسٹک ویمن کرکٹ ٹورنامنٹس کے علاوہ آسٹریلیا کے پراماٹا کرکٹ کلب کی بھی نمائندگی کی ہے۔



