مسلم ماڈل سکول اینڈ کالج بازار دروش کے پرنسپل قاضی محمود احمد کے فرزند شاہد احمد سکنہ آزور دام، دروش لوئر چترال انتقال کر گئے۔

مسلم ماڈل سکول اینڈ کالج بازار دروش کے پرنسپل قاضی محمود احمد کے فرزند شاہد احمد سکنہ آزور دام، دروش (لوئر چترال) انتقال کر گئے۔ مرحوم اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالب علم تھے اور گزشتہ چھ ماہ سے کینسر کے موذی مرض کے خلاف زیرِ علاج تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں فٹ بال کھیلنے کے دوران ان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی جس کے بعد علاج کے دوران پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ اکیسویں رمضان المبارک کی طاق رات اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات پر اہلِ علاقہ اور تعلیمی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 11 مارچ، سہ پہر 2:00 بجے آزور دام، دروش (لوئر چترال) میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:
قاضی محمود احمد، قاضی فضل احمد، قاضی ممتاز احمد
و دیگر قاضیان آزور دام، دروش (لوئر چترال)
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔



