نئی نسل کی اخلاقی تربیت کے لیے “روشت استاری” کا سنگ میل؛ ڈپٹی کمشنر آفس کو نصاب موصول

چترال/نئی نسل کی اخلاقی تربیت اور مثبت کردار سازی کے حوالے سے دیکھا گیا چھ ماہ پرانا خواب حقیقت بن گیا۔ روشت استاری کے عنوان سے تیار کردہ “کردار سازی نصاب” باقاعدہ اشاعت کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال کو موصول ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس نصاب کو عصری تعلیمی اداروں اور مدارس دونوں کے لیے یکساں طور پر تیار کیا گیا ہےعید کے فوری بعد اس نصاب کو عملی طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اسے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور مدارس کی پرائمری سطح کی کلاسز میں شامل کیا جائے گا۔ بنیادی مقصد بچوں کی تربیت کو مضبوط اور مثبت بنیادوں پر استوار کرنا تاکہ وہ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ابھر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ “روشت استاری” نصاب کی فراہمی ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس اقدام کا مقصد محض تعلیمی قابلیت ہی نہیں بلکہ طالب علموں کی اخلاقی اور سماجی شخصیت کو نکھارنا ہے، جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی اور تعلیمی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کی فکری اصلاح کے لیے ایک بہترین کاوش قرار دیا ہے۔ ابق اس نصاب کو عصری تعلیمی اداروں اور مدارس دونوں کے لیے یکساں طور پر تیار کیا گیا ہے۔



