تازہ ترین

یومِ پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ فارسٹ کے زیرِ اہتمام ضلع اپر چترال میں میگا پلانٹیشن ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے آج گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی میں اس شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فنانس آفیسر فرحانہ حیات، گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز کے پرنسپلز، فیکلٹی ممبرز، محکمہ فارسٹ کے نمائندے، سول ڈیفنس کے رضاکار، اسماعیلی کونسل کے رضاکار ، گورنمنٹ پرائمری سکول جنالی کوچ کے بچے، بچیوں، اور دونوں کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

اس مہم کا مقصد علاقے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا، زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دینا اور ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع اپر چترال میں اس مہم کے دوران تقریباً تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے کی ابتداء آج گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی سے کی گئی جہاں تقریباً تین ہزار پودے لگائے گئے جبکہ شہریوں میں بھی مفت پودے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر شجرکاری مہم کا مقصد نہ صرف قومی دن کو منفرد انداز میں منانا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔ انہوں نے اس مہم کو گاؤں کی سطح تک پھیلانے اور عوام میں شجرکاری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے محکمہ فارسٹ، کالجز کے پرنسپلز، طلبہ و طالبات، سول ڈیفنس اور اسماعیلی کونسل کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button