چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل ، فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایت پر چاند رات اور عیدالفطر کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
بازاروں ، شاپنگ سنٹرز اور رش والے مقامات پر پولیس نفری میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گشت اور ناکہ بندیوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے خصوصی اہلکار تعینات کئے گئے ہے ۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ عید کی خوشیاں ذمہ داری سے منائیں اور قانون کی پاسداری کریں تاکہ سب کیلئے محفوظ اور پرامن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس



