بونی بوزند روڈ قاقلشـٹ سـیکشن پر کل سے باقاعدہ کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

چیئرمین حفیـظ الرحمن نے اس اہم ترقیـاتی منصوبے سے متعلق خوشخبری سنـا دی ہے،
بونی۔بوزند روڈ قاقلشـٹ سیکشن پر تعمیراتی سرگرمیـوں کا آغاز ہونے جارہا ہے منصوبے کے ٹھیکیدار اسمار اللہ کی جانب سے مشینری قاقلشــٹ کے مقام پر پہنچا دی گئی ہیں ، جبکہ منصوبے پر باقاعدہ کام کل سے شروع ہورہا ہے
مقامی حـلقوں کے مطابق فرزندِ چترال اسمار اللہ نے وقت ضائع کیے بغیر فوری طور پر مشـینری موقع پر پہنچا کر ذمہ داری اور حقیقی چترالی ہونے کا ثبوت دیا ہے ، جس پر اہلِیاں تورکہو اور استـارو نے ان کا تـہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے
علاقہ مکیـنوں نے امیـد ظاہر کی ہے کہ ٹھیکیـدار اس منصوبے کی تکمیل میں معیار اور مقررہ وقـت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، تاکہ تورکہو روڈ میں آمدورفت کی دیـرینہ مشکلات کا مستقل حل ممکن ہو سـکے۔
آخر میں اہلِ علاقہ نے دختـرِ چتـرال، ڈپٹی اسپیـکر محترمہ ثریا کائی کا بھی ایک مرتبہ پھر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جن کی کوششوں سے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ وسیع ہوا ہے اور برف پگھلتے ہی ان منصوبوں پر عملی کام کا آغاز ہونا بلاشبہ ایک مثبت پیـش رفت ہے



