تازہ ترین

کوشٹ برمکاغ سے بونی جانے والی جیب  نمبر:1090جنالی کوچ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق

چترال (ڈیلی چترال نیوز)کوشٹ برمکاغ موڑکھوسے بونی جانے والی ایک بدقسمت جیب  نمبر:1090جنالی کوچ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق  جبکہ 5 افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی  ہیں

زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال روانہ کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق  حادثہ کاشکارہونے والی جیب میں  کل سات افراد سوار تھے، جن میں سے باقی تین افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ خستہ حال سڑک اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عمران خان نےدیگر ذمہ داروں کے ہمراہ  جائے حادثہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہون نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو فوری طلب کیا جنہوں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button