تازہ ترین

محرر پولیس لائن لوئر چترال رفیق احمد کے والد محترم کی نماز جنازہ کاری لوئر چترال میں ادا کر دی گئی

محرر پولیس لائن لوئر چترال رفیق احمد کے والد محترم کی نماز جنازہ کاری لوئر چترال میں ادا کر دی گئی

نمازِ جنازہ میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن لوئر چترال اقبال کریم ، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ڈی۔ایس۔پی لیگل شیر محسن الملک، دیگر افسران، معززین علاقہ ، عزیز و اقارب اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ایس۔پی۔انوسٹی گیشن اقبال کریم اور دیگر افسران نے رفیق احمد سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مکمل تعاون اور ہمدردی کا یقین دلایا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button