تازہ ترین

ریشن میں زرعی ترقی کی جانب اہم قدم — RPFCO دفتر کا افتتاح

اپر چترال ۔(رپورٹ شہزاد احمد)
ڈپٹی سپیکر  ثریا بی بی نے ریشن میں پروفیشنل فارمرز کی تنظیم RPFCO کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر آر پی ایف سی او چترال شفیق اقبال، پی ٹی آئی تحصیل مستوچ کے صدر حبیب لال، چیئرمین عنایت، پرسنل سیکرٹری افگن رضا ان ساتھ موجود تھے اس کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیق اقبال نے ادارے کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ RPFCO زرعی شعبے کی بہتری، جدید طریقۂ کاشتکاری کے فروغ اور مقامی کسانوں کی معاونت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے اپنے خطاب میں حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے چترال خصوصاً ریشن میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بات کی۔ انہوں نے ریشن میں بجلی کے بلوں کی لائبلٹیز کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی، جبکہ علاقے کے لیے ون میگاواٹ پن بجلی منصوبہ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب میں ریشن کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور علاقے کی ترقی کے لیے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button