تازہ ترین

لوئر چترال پولیس میں تقرری و تبادلوں کا اعلامیہ جاری،سب انسپکٹر بلبُل حسن ایس ایچ او چترال سٹی تعینات

چترال(نامہ نگار )ضلعی پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف تھانوں اور یونٹس میں تعینات افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق انسپکٹر علی احمد کو ایس ایچ او چترال سٹی سے پولیس لائن تعینات کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر اکبر عزیز کو پولیس لائن سے ایس ایچ او کوغوزی مقرر کر دیا گیا۔ انسپکٹر قربان پناہ کو ایس ایچ او لوٹکوہ سے کلیدی تنصیبات (Key Points) لوئر چترال کا انچارج بنا دیا گیا ہے

اسی طرح سب انسپکٹر بلبُل حسن کو ایس ایچ او دروش سے ایس ایچ او چترال سٹی، جبکہ سب انسپکٹر ابرار احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او دروش تعینات کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر فضل کریم کو پولیس لائن سے ایس ایچ او ارندو اور سب انسپکٹر امتیاز احمد کو کوغوزی سے لوٹکوہ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید برآں سب انسپکٹر عبدالاحد کو ارکاری سے پولیس لائن، سب انسپکٹر عبدالوکیل کو رمبور سے ارکاری، اور سب انسپکٹر عبدالرشید کو ارندو سے رمبور تعینات کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر عادل احمد بیگ کو پولیس لائن سے ٹریفک اسٹاف لوئر چترال کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں سب انسپکٹر اقبال حسین کو دروش آپریشن سے پولیس لائن، سب انسپکٹر رفیع اللہ کو چترال سٹی سے ارندو، اے ایس آئی جنگباز خان کو ٹریفک اسٹاف سے دروش، اور اے ایس آئی رحمت خان کو لواری ٹنل سے پولیس لائن منتقل کرنے کی تفصیل بھی شامل ہے۔

اسی طرح پی/اے ایس آئی اظفر عالم کو چترال سٹی سے اے ایس ایچ او چترال سٹی جبکہ پی/اے ایس آئی نثار احمد کو ایم مروئے پولیس پوسٹ سے لواری ٹنل تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور عوام کو بہتر سیکیورٹی سہولیات فراہم کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button