تازہ ترین

چترال: عشریت کے مقام پر ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، دو بچے جاں بحق، تین زخمی

چترال (رپورٹ)  چترال سے پشاور جاتے ہوئے عشریت کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اور بچہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں کل پانچ بچے سوار تھے۔ حادثے میں تین بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا ہسپتال میں انتقال کرگیا، جبکہ تین زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔علاقہ مکینوں نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عشریت روڈ پر حفاظتی اقدامات اور ڈرائیوروں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ معروف سماجی شخصیت سراج الدین پرانہ نے حالیہ حادثے کے تناظر میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ چترال پشاور مین شاہراہ کو مزید کشادہ اور محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ پر روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، جبکہ سڑک کی تنگی اور خستہ حالت کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔رائیوروں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button