تازہ ترین

کریم آباد کے خوبصورت مگر پسماندہ گاؤں گری اور اورڑاغ میں ای سی ڈی Early Childhood Development سنٹر کا باقاعدہ آغاز

آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال کی جانب سے تعلیم دوستی اور سماجی خدمت کی ایک روشن مثال قائم کرتے ہوئے کریم آباد کے خوبصورت مگر پسماندہ گاؤں گری اور اورڑاغ میں ای سی ڈی Early Childhood Development سنٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یہ اقدام علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک نہایت اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے
کریم آباد کا یہ گاؤں قدرتی حسن سے مالا مال ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل علاقہ ہے جہاں ننھے بچے اور بچیاں دور دراز اسکولوں تک پیدل جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرتے تھے خاص طور پر کم عمر بچوں کے لیے روزانہ طویل فاصلے طے کرنا نہایت مشکل اور بعض اوقات ناممکن بن جاتا تھا
ان تمام زمینی حقائق والدین کی پریشانیوں اور بچوں کی تعلیمی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس چترال پاکستان نے بلخصوص ڈپٹی جی ایم شریف پناہ صاحب اور آر ایس ڈی یو گرم چشمہ کے ہیڈ میران شاہ صاحب کی انتھک محنت اور مشقت سے بروقت دانشمندانہ اور مثالی قدم اٹھاتے ہوئے مقامی سطح پر ای سی ڈی سنٹر قائم کیا تاکہ بچوں کو ابتدائی تعلیم ان کے اپنے گاؤں میں ہی معیاری ماحول کے ساتھ میسر آ سکے
ای سی ڈی سنٹر کے قیام سے نہ صرف بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر آئے گی بلکہ ان کی ذہنی جسمانی اور اخلاقی نشوونما بھی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے گی یہ ادارہ بچوں کے اندر اعتماد سیکھنے کی صلاحیت اور روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کرے گا
اہلیانِ کریم آباد اور خصوصاً گاؤں اولڑغ گرئیی کے عوام نے آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال کے اس عظیم اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے
بلاشبہ یہ اقدام صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک کامیاب اور تاریخی شروعات ہے
(آغا خان سکول شاہ کریم آباد کا یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ساتھ الحاق)
آغا خان اسکول شاہ کریم آباد کا آغاخان یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ساتھ الحاق تعلیمی میدان میں اہم پیش رفت

کریم آباد۔ آغا خان اسکول کریم آباد شاہ کو باضابطہ طور پر AKU-EB کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے اس پیش رفت کو علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا جا رہا ہے
اس الحاق کے نتیجے میں طلبہ کو ایک تصوراتی Concept-based سمجھ اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ نصاب تک رسائی حاصل ہوگی جو تنقیدی سوچ تخلیقی صلاحیتوں اور تحقیقی رجحان کو فروغ دیتا ہے تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ اقدام طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا
ادارے کی انتظامیہ کے مطابق آغا خان اسکول شاہ کریم آباد اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کا حق حاصل ہے جو اسے مقامی اور عالمی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے یہ الحاق نہ صرف تدریسی معیار کو بلند کرے گا بلکہ سیکھنے کے عمل اور طلبہ کی کارکردگی کو بھی نئی جہت دے گا
اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے اساتذہ والدین اور طلبہ کی مسلسل محنت اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی مزید برآں آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کی جانب سے والدین اساتذہ اور طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی جامع رہنمائی اور تربیتی نشستوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا گیا
تعلیمی حلقوں نے اس پیش رفت کو ایک خوش آئند آغاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ قدم علاقے میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور نئی نسل کو اخلاق علم اور خدمت کے جذبے سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا
محمد یونس یمگانی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button