تازہ ترین

جشن قااقلشٹ ٢٠٢٦ کی انعقاد کا شائیقین , نوجوانان , کھلاڑی اورہرخاص وعام شدت سے منتظرہیں

اپر چترال (جمشیداحمد) جشن قاقلشٹ شندور فیسٹول کے بعد چترال کا دوسرا بڑا ثقافتی جشن ہے جس کا مقصد چترال کی ریچ ثقافت کو اجاگر کرنا ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنا اور سیاحت کو فروع دینا ہے جوکہ ہرسال یہ میلہ جشن قاقلشٹ کمٹی اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقد کیا جاتا ہے جس کو دیکھنے کے ہرسال ملکی اورعیرملکی سیاح قاقلشٹ کا رخ کرتے ہیں اور منعقدہ جشن کے دوران قاقلشٹ کی قدرتی حسن اور ثقافتی پروگراموں اورکھیلوں سے محظوظ ہوتے ہیں
اس سال مختلف وجوہات اورفنڈ کی عدم دستیابی کے باعث تا حال تاخیر کا شکار ہے جس کا علاقے کی عوام شائیقین نوجوانان مقامی ملکی سیاح اور کھلاڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منسٹراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزخیبر پختون خواہ تاج محمد خان اور سکرٹری کھیل اورڈی جی اسپورٹس خیبر پختون خواہ کے دورہ اپرچترال کے موقع پر جشن قاقلشٹ کمیٹی کے اراکین چیرمین شہزادہ سکندرالملک کی قیادت میں ڈی سی افیس اپر چترال میں گزشتہ جشن سال ٢٠٢٥کی بقایاجات اور سال ٢٠٢٦ کی انعقاد کے حوالے سے منسٹراسپورٹس اور امور نوجوانان سے ملاقات کی تھی اس موقع پر منسٹراسپورٹس اینڈ امور نوجوانان تاج محمد نے جشن قاقلشٹ سال ٢٠٢٦کو اپنے ذمہ داری میں کروانے کی بھرپور یقین دھانی کی تھی
اس سلسلے میں عوام نوجوانان شائیقین کھلاڑی حضرات منسٹراسپورثس اینڈ امورنوجوانان جناب تاج محمد خان سے مطالبہ کرتے ہیں کی جناب والا اپنے وعدہ کے مطابق جشن کے لیے فنڈ کا بندوبست کرکے اس سال جشن کوفوری کرانے میں اپنا کردار ضرور ادا کرے تاخیر ہونے کی صورت میں قاقلشٹ کا حسن اور قدرتی سبزہ ختم ہونے کا حدشہ ہے
اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون حواہ ثریا بی بی اور ڈہٹی کمشنراپر چترال سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی کھلاڑیوں اور شائیقین کی شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے جشن کی انعقاد میں اپنے کردار ادا کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button