بلڈ گروپ کارڈ میں پیش آنے والی غلطی کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)آغا خان ڈائیگناسٹک سینٹر چترال کی جانب سے ہمارے ایک معزز صارف کی طرف سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے تناظر میں بعض صارفین نے بجا طور پر تشویش کا اظہار کیا، جسے ادارہ نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے اور اسے صارفین کا بنیادی حق سمجھتا ہے۔
اس ضمن میں ادارہ ضروری سمجھتا ہے کہ پیش آمدہ صورتحال کو نہایت وضاحت اور شفافیت کے ساتھ بیان کیا جائے۔ جناب آصف Akhundzada صاحب کے مریض، جناب Muhammad Azizuddin، کے خون کے نمونے کی جانچ کے دوران جاری کردہ کارڈ پر بلڈ گروپ(+ A) درج کر دیا گیا، حالانکہ ان کا درست بلڈ گروپ (+B) ہے۔
اسی دوران ایک اور معزز صارف، جن کا نام Aizazudin تھا، موجود تھے اور ان کا بلڈ گروپ(+ A) تھا۔ نام کی مماثلت کے باعث دونوں افراد کے ریکارڈز میں، خصوصاً خون کے نمونے کی ہاتھ سے کی گئی تحریر کے دوران، بلڈ گروپ کی معلومات میں اختلاط پیدا ہو گیا اور غلط اندراج ہو گیا۔یہ ایک غیر دانستہ انسانی غلطی تھی، جسے ادارہ نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے، اور اس کی فوری اصلاح کے ساتھ ساتھ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس غیر ارادی اور انسانی غلطی پر لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ، آغا خان ڈائیگناسٹک سینٹر چترال، اپنے معزز صارفین سے دلی معذرت کا اظہار کرتا ہے۔اور اس پوسٹ کی بنیاد پرادارہ ہذا نے فورا اس پر نوٹس لیا گیا ہے ۔ ادارہ ہمیشہ سے شعبۂ صحت میں اعلیٰ معیار اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہا ہے، اور آئندہ بھی اپنی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ایسی غلطیوں سے اجتناب کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔
آغا خان ہیلتھ سروس ایک بااعتماد، مستند اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ادارہ ہے جو کئی دہائیوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف جدید طبی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک معیاری صحت کی سہولتیں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



