ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے موڑکہو وریجون میں کھلی کچہری کا انعقاد عوام نے اپنے مسائل کا انبار لگا دیے۔

اپرچترال(جمشیداحمد) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت کی روشنی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ہیڈکواٹر وریجون میں کھلی کچہری منغقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشن ہیڈکواٹر اپر چترال عدنان ملوکی نے کہچری میں شرکت کی ۔اس کے ہمراہ تمام محکموں کے سربراہاں اور ذمہ دار افراد موجود تھے کہچری کا اغاز مولانا محمد اجمل کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
عوام موڑکہو نے اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنرہیڈکواٹراپر چترال کو پیش کی ۔جن میں سڑکوں کی تعمیر کا مسلہ صحت کے حوالے سے ار ایچ سی ہسپتال دراسن میں ڈاکڑوں اور اسٹاف کی کمی موڑکہو کے نام پرسرکاری دفاتر کو فغال کرنا موڑکہو میں فوری اسسٹنٹ کمشنرتغنات کرنا ہیڈکواٹر وریجون میں موجود انتظامی دفاتر کو فغال کرنا ,بجلی کی کھنبوں اور لائینوں کا مسلہ دور کرنا, ہائی سکول دراسن کے گیرائے گئے عمارتوں کی دوبارہ تعمیر ڑائبہتی پل, دربار روڈ کی منٹینس ,نیٹ ورکس و دیگر ایشوز کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر کو گوش گزار کیے گئے۔
شرکا میں ایم ڈی ایم صدر احسان علی شاہ, سابق ہیڈماسٹر محمد حبیب ,چیرمین عبدالرفیع , وی چیرمین سہت شیر حبیب و دیگر نے علاقے کے مسائل اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر اپر چترال عدنان ملوکی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان اور انتظامیہ کی طرف سے علاقے کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی اور بغض حل طلب مسائل موقع پر حل کرنے کی مختلف محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی۔






