نہر اتھک اریریگیشن چینل کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کانسلٹنٹ اور محکمہ ایری گیشن کے نمایندہ گان کا علاقہ موڑکہو کا دورہ۔

اپر چترال (جمشیداحمد)نہراتھک ایریگیشن چینل کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کانسلٹنٹ اور محکمہ ایری گیشن کے نمایندہ گان اور دوسرے متعلقہ افراد نے منگل کے دن موڑکہو کا دورہ کیا موڑکہو وریجون میں کوشٹ سے لیکر کشم تک اتھک ایری گیشن پراجکٹ سے اسفادہ حاصل کرنے والے افراد اور علاقے کی معتبرات سے ایک اہم نشست ہوئی۔
پروگرام کا باقاعدہ اعازمولانا کرم الہی کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد سابق چیرمین حاجی حسین شاہ نے مہمانوں کوخوش امدید کہا اور نہراتھک چینل کے ہسٹری اورعلاقے کی بے ابی کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس میگا پراجکٹ کو کامیاب کرنے کےلیے حکومت ایشن بنک اور دوسرے متعلقہ اداروں سے پراجکٹ کوکا میاب کرنے کا مطالبہ کیا اورعلاقے کی عوام کی طرف سے بھر پورتعاون کرنے کا وعدہ کیا۔
محکمہ ایری گیشن نمایند گان اور ایشن بنک کانسلٹنٹ نےعوام کو پراجکٹ کی کامیابی کےحوالے سے یقین دھانی کرائی۔
انہون نے کہا کہ حکومت ,ایشین بنک اور ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس پراجکٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں عوامی تحفظات اور حادشات دورکرکے اورعوام کوریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں انہون موقع پرعوام کی مثبت رائے حاصل کی اور عوام سے پراجکٹ کوکامیاب کرنے کے لیے زوردیا
اخر میں پراجکٹ کے حوالے سے حاضریں اپنے عوامی تحفظات, حدشات اور سوالات پیش کی
جن میں میرایوب سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب ظفرحسیں شاہ محی الدیں سابق ناظم کوشٹ انعام اللہ دیگر شامل تھے ۔
ادارے کی نمایندہ گان کی طرف سے علاقے کی معتبرات اور عوام کو اس سلسلے میں مثبت یقین دھانی کی گئی اور عنقریب اعلی حکام کا اس سلسلے میں موڑکہوکا دورہ کرنے کی بھی یقین دھانی کی ۔
اخر میں یہ پروگرام سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔
نظامت کی فرائیض سماجی شخصیت احسان الحق اور ضیاء الدین نے انجام دی







